پاک افغان کشیدگی، اہم ترین سیکیورٹی اجلاس میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا شرکت سے انکاری

خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے وزیراعظم کی زیرصدارت ہونے والے اہم اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت یہ اجلاس منعقد ہونے جا رہا ہے جس میں سیکیورٹی اور دیگر اہم امور کا جائزہ لیا جائے گا۔

خیبر پختونخوا حکومت نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی اجلاس میں عدم شرکت سے متعلق ایک مراسلہ بھی جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ مصروفیات کے باعث اجلاس میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں خیبر پختونخوا کے چیف سیکرٹری شرکت کریں گے جبکہ وزیراعلیٰ آفریدی نے اس اجلاس میں شرکت سے انکار کر دیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق وزیراعلیٰ کی غیرحاضری کی وجہ یہ ہے کہ جب تک انہیں بانی تحریک انصاف سے ملاقات نہیں کروائی جاتی وہ کسی بھی وفاقی اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: افغان مہاجرین کی واپسی، اعلیٰ سطح اجلاس میں آج اہم فیصلوں کا امکان

گزشتہ روز پی ٹی آئی کے صوبائی صدر جنید اکبر نے کہا تھا کہ بانی تحریک انصاف سے ملاقات کروانے کے وعدے کے بعد ہی معاملہ آگے بڑھایا جائے گا۔

Scroll to Top