پہلا روزہ کب ہوگا؟ یواے ای کی فلکیاتی انجمن نے ممکنہ تاریخ بتا دی

دبئی : متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں ہجری سال 1447 کا پہلا روزہ 19 فروری 2026 کو ہونے کا امکان ہے۔

یو اے ای کی فلکیاتی انجمن کے صدر ابراہیم جروان نے بتایا ہے کہ رمضان المبارک کا چاند 17 فروری کو شام 4 بج کر ایک منٹ پر (اماراتی وقت کے مطابق) پیدا ہوگا، جو سعودی عرب کے مطابق شام 3 بج کر ایک منٹ بنتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سورج غروب ہونے کے تقریباً ایک منٹ بعد ہی چاند غائب ہو جائے گا، جس کی وجہ سے چاند کی عمر اس وقت صرف 2 گھنٹے 12 منٹ ہوگی، اس لیے اس شام چاند نظر آنے کا امکان بہت کم ہے۔

اسی بنیاد پر فلکیاتی انجمن کا امکان ہے کہ رمضان المبارک 1447 ہجری کا پہلا روزہ 19 فروری کو ہوگا جبکہ عیدالفطر 1447 ہجری کا آغاز 20 مارچ 2026 کو متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں : طورخم سرحدی گزرگاہ کی بندش سے دوطرفہ تجارت معطل، ہزاروں کارگو گاڑیاں پھنس گئیں

رمضان المبارک کے آغاز کی حتمی تاریخ کا اعلان 18 فروری 2026 (29 شعبان 1447 ھ) کو کیا جائے گا، جب رویت ہلال کے حوالے سے حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

Scroll to Top