واشنگٹن میں پاکستانی سفیر سے ارباب خضر حیات کی ملاقات، پاک،امریکہ تعلقات پر تبادلہ خیال

واشنگٹن میں پاکستانی سفیر سے ارباب خضر حیات کی ملاقات، پاک،امریکہ تعلقات پر تبادلہ خیال

مسلم لیگ (ن) کے ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات ارباب خضر حیات نے واشنگٹن میں پاکستان کے سفیر برائے امریکہ، جناب رضوان احمد شیخ سے اہم ملاقات کی۔ یہ ملاقات پاکستان کے سفارتخانے میں خوشگوار اور تعمیری ماحول میں منعقد ہوئی۔

ملاقات میں پاکستان اور امریکہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات، باہمی تعاون اور مختلف شعبہ جات میں روابط کے فروغ سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ موجودہ عالمی اور علاقائی تناظر میں پاک-امریکہ تعلقات کو مزید مضبوط اور مستحکم بنانے کی ضرورت ہے۔

ارباب خضر حیات نے مسلم لیگ (ن) کے وژن، پالیسیوں اور قومی بیانیے سے آگاہ کرتے ہوئے زور دیا کہ بیرون ملک پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کے لیے مؤثر سفارت کاری نہایت اہمیت رکھتی ہے۔

پاکستانی سفیر رضوان احمد شیخ نے امریکہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے کردار اور سفارتخانے کی سرگرمیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ کمیونٹی دونوں ممالک کے تعلقات میں پُل کا کردار ادا کر سکتی ہے۔

یہ ملاقات باہمی افہام و تفہیم کے فروغ اور مستقبل میں دوطرفہ تعاون کے امکانات کے حوالے سے ایک مثبت پیش رفت قرار دی جا رہی ہے۔

Scroll to Top