عمران خان کے اکاؤنٹ سے سلمان اکرم راجا کی تعریف، مشعال یوسفزئی کی تنقید بھری مبینہ آڈیو لیک

عمران خان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے سلمان اکرم راجا کی تعریف پر مبنی خصوصی ٹویٹ کے حوالے سے تحریک انصاف کی سینیٹر مشعال یوسفزئی کی ایک تنقید بھری آڈیو لیک ہو گئی ہے جس میں انہوں نے پارٹی کی سوشل میڈیا حکمت عملی اور ٹویٹس کے انتخاب پر سوالات اٹھائے ہیں۔

آڈیو میں مشعال یوسفزئی کا کہنا ہے کہ انہیں خود عمران خان کے ذاتی حوالے سے کوئی مسئلہ نہیں تاہم مسئلہ یہ ہے کہ خان صاحب نے پارٹی کے دیگر اہم رہنماؤں کا ذکر تو میڈیا ٹاک میں کیا لیکن سوشل میڈیا پر اس کا عکس نہیں آیا۔

ان کا کہنا تھا کہ جب عمران خان مخصوص افراد کا ذکر کرتے ہیں تو اس کی ٹویٹس فوراً آ جاتی ہیں لیکن پارٹی کی قیادت کے دیگر اہم ارکان کا ذکر سوشل میڈیا پر نہیں ہوتا۔

مشعال یوسفزئی نے کہا کہ جب خان صاحب نے خیبرپختونخواہ کی قیادت کی تعریف کی تو وہ تفصیلی ذکر میڈیا پر آیا لیکن سوشل میڈیا پر اس کا عکس نہیں ملا، اس میں جنید اکبر، سپیکر صاحب اور اے جی آفس کے کردار کا بھی ذکر کیا گیا جنہوں نے پارٹی کے لیے قربانیاں دی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ خان صاحب کی طرف سے سینیٹ کے ٹکٹ کے حوالے سے جو تعریف کی گئی وہ بھی ٹویٹ میں شامل نہیں کی گئی، مشعال یوسفزئی نے کہا پارٹی کے اندر اس قسم کی غیر مساوی توجہ سے کارکنوں میں بے چینی بڑھ رہی ہے اور ٹویٹس کہاں سے منظم کی جاتی ہیں اس کا انہیں علم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سہیل سلطان نے خیبر پختونخوا کابینہ کے انتخاب کے لیے نئی میرٹ پالیسی متعارف کرا دی

مشعال یوسفزئی نے مزید کہا کہ پارٹی کی تمام قیادت کو برابر کا حق ملنا چاہیے اور اگر کسی ایک فرد کا الگ ذکر ہوتا ہے تو سب کی خدمات کو بھی سراہا جانا چاہیے۔

Scroll to Top