پاکستان کرکٹ ٹیم کی ون ڈے کپتانی کے حوالے سے اہم فیصلے کا انتظار ہے، محمد رضوان کو کپتانی سے ہٹائے جانے کا امکان بڑھ رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کو کپتان کے انتخاب سے متعلق حتمی فیصلہ کرنے کے لیے خط لکھ دیا ہے۔
جنوبی افریقہ کے خلاف ہونے والی ون ڈے سیریز کے لیے ابھی کپتان کا حتمی تعین نہیں ہو سکا، ورلڈ کپ 2027 کو مدنظر رکھتے ہوئے محمد رضوان کو ون ڈے کپتانی سے ہٹانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کی ہدایت پر سلیکشن کمیٹی اور ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس 20 اکتوبر کو ہوگا جس میں کپتان کے حوالے سے حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اطلاعات کا آئی سی سی کے بے بنیاد الزامات پر سخت ردعمل
ذرائع کے مطابق شاہین شاہ آفریدی ون ڈے ٹیم کی قیادت کے لیے سب سے مضبوط امیدوار ہیں، اس کے علاوہ بابر اعظم اور سلمان آغا بھی کپتانی کے امیدواروں میں شامل ہیں، شاہین آفریدی کو فرنٹ رنر سمجھا جا رہا ہے۔





