چنگان اوشان X7 پر خصوصی رعایت، نئی قیمت کا اعلان

پاکستان میں گاڑیاں بنانے والی معروف کمپنی چنگان آٹو نے اپنی 7 نشستوں والی ایس یو وی اوشان X7 پر محدود مدت کے لیے ایک پرکشش پروموشن متعارف کروا دی ہے، جس کے تحت خریدار پانچ لاکھ روپے تک کی بچت حاصل کر سکتے ہیں۔

کمپنی کے اعلامیے کے مطابق اب اوشان X7 کی ابتدائی قیمت 82 لاکھ 74 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے، یہ خصوصی آفر صرف 31 اکتوبر 2025 تک دستیاب ہوگی اور اس پر مخصوص شرائط و ضوابط لاگو ہوں گے۔

چنگان کی جانب سے ایک اور سہولت بھی دی جا رہی ہے، جس کے تحت اگر صارف مخصوص بینکوں کے ذریعے یہ گاڑی فنانس کرواتے ہیں تو انہیں دو سال تک مفت پیریوڈک مینٹیننس فراہم کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: اٹلس ہونڈا کی خاص پیشکش: بینک الفلاح کریڈٹ کارڈز پر زیرو مارک اپ، آج ہی فائدہ اٹھائیں

آٹو انڈسٹری کے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ چنگان کی یہ نئی پیشکش مارکیٹ میں جاری مسابقت کے پیش نظر ایک اسٹریٹجک قدم ہے جو ممکنہ خریداروں کی توجہ حاصل کرنے میں مؤثر ثابت ہو سکتا ہے۔

Scroll to Top