عمران خان کی سابق خوشدامن دنیا سے رخصت ہو گئیں

سابق وزیر اعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ کی والدہ لیڈی انابیل گولڈ اسمتھ طویل عمر پا کر 91 برس کی عمر میں لندن میں وفات پا گئیں۔

لیڈی انابیل 11 جون 1934 کو لندن میں پیدا ہوئیں، وہ چھ بچوں کی ماں تھیں جن میں جمائما کے علاوہ معروف برطانوی سیاست دان اور سابق رکنِ پارلیمان زیک گولڈ سمتھ بھی شامل ہیں۔

ان کے خاندان کی زندگی کئی نشیب و فراز کا شکار رہی، انابیل کے ایک بیٹے کا انتقال مغربی افریقا میں ہوا جبکہ دوسرے بیٹے کو ایک شیر نے ہلاک کر دیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق انابیل کے شوہر، سر جیمز گولڈ اسمتھ نے لندن کے معروف علاقے مے فئیر میں ایک نائٹ کلب ان کے نام پر قائم کیا، جو برطانوی شاہی خاندان کی توجہ کا مرکز بھی رہا۔

لیڈی انابیل کو محض 15 برس کی عمر میں لیڈی کا خطاب مل گیا تھا، انابیل کی پہلی شادی مارک برلے سے ہوئی جو 21 برس تک قائم رہی بعد ازاں انہوں نے 1978 میں جیمز گولڈ اسمتھ سے دوسری شادی کی۔

ان کے بیٹے زیک گولڈ اسمتھ بعد میں لارڈ کے عہدے تک پہنچے اور 2016 میں لندن کے میئر کے انتخاب میں صادق خان کے مدِ مقابل بھی آئے تھے۔

Scroll to Top