وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے اسپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی سے اسپیکر ہاؤس پشاور میں ملاقات کی
تفصیلات کے مطابق دونوں رہنماؤں نے صوبے کی مجموعی سیاسی صورتحال اور پارلیمانی امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا۔ملاقات میں وزیراعلیٰ نے صوبائی اسمبلی کا اجلاس کل، بروز سوموار 20 اکتوبر 2025 کو طلب کرنے کی تجویز پیش کی، جسے اسپیکر نے اتفاق کرتے ہوئے منظوری دے دی۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ اور اسپیکر نے صوبے میں جاری سیاسی امور، پارلیمانی کارروائیوں اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تبادلۂ خیال کیا۔ اجلاس کے انعقاد سے متعلق باضابطہ اعلامیہ جلد جاری کیا جائے گا۔ اس اجلاس میں اہم سیاسی اور قانون سازی کے معاملات زیر بحث آئیں گے، جو خیبرپختونخوا کی ترقی اور استحکام کے لیے اہم قرار دیے جا رہے ہیں۔





