کم بیک کر کے پاکستان کے خلاف سیریز برابر کرنے کی کوشش کریں گے، ایڈم مرکرم

جنوبی افریقہ کے کپتان ایڈم مرکرم نے کہا ہے کہ تمام کھلاڑی بہترین کارکردگی دکھانے کے لیے پرجوش ہیں اور وہ سیریز برابر کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔

راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایڈم مرکرم نے کہا کہ کھلاڑیوں نے بھرپور پریکٹس کی ہے اور امید ہے کہ شائقین کرکٹ کو بہترین میچ دیکھنے کو ملے گا، انہوں نے کہا کہ پچ کا معائنہ کیا ہے اور ان کنڈیشنز میں کھیلنا ہمیشہ چیلنجنگ ہوتا ہے۔

ایڈم مرکرم نے پچھلے میچ میں اپنے بلے باز ٹونی کی بہترین بیٹنگ کو سراہا اور کہا کہ ٹیم میں نعمان علی اور ساجد خان کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی ہے اور ہمیں معلوم ہے کہ دونوں سپنرز پنڈی کی کنڈیشنز میں ہمارے لیے چیلنج ثابت ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان ٹیم کی ون ڈے کپتانی کے لیے مضبوط امیدوار کون؟

یاد رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ کل راولپنڈی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کو 93 رنز سے شکست دی تھی۔

Scroll to Top