امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کولمبیا کے صدر گوستاوو پیٹرو کو غیر قانونی منشیات کا سرغنہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا اب کولمبیا کو دی جانے والی بڑے پیمانے پر ادائیگیاں اور سبسڈیز بند کر دے گا۔
ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر کہا ہے کہ کولمبیا میں منشیات کی پیداوار کا مقصد امریکا میں بڑی مقدار میں منشیات کی فروخت ہے جس سے موت، تباہی اور بربادی پھیلتی ہے۔
امریکی صدر اور کولمبین قیادت کے تعلقات تب سے کشیدہ ہیں جب سے ٹرمپ نے دوبارہ صدارت سنبھالی ہے، گزشتہ ماہ امریکا نے پیٹرو کا ویزا منسوخ کر دیا تھا جب پیٹرو نے نیویارک میں فلسطین نواز مظاہرے میں شرکت کی اور امریکی فوجیوں کو ٹرمپ کے احکامات کی نافرمانی کرنے کی تلقین کی تھی۔
صدر ٹرمپ نے کولمبیا کی سیاسی قیادت کو منشیات کی روک تھام کے وعدے پورے نہ کرنے کا ذمہ دار ٹھہرایا اور کہا کہ پیٹرو ایک غیر قانونی منشیات کا سردار ہے جو منشیات کی پیداوار کو بڑھاوا دے رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:اے آئی جنریٹڈ ٹرمپ نے جیٹ طیارے سے مظاہرین پر کچرا پھینک دیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکا کی جانب سے کولمبیا کو دی جانے والی ادائیگیاں اور سبسڈیز چالاکی ہیں اور اعلان کیا آج سے یہ ادائیگیاں یا کسی بھی قسم کی سبسڈیز بند کر دی جائیں گی۔





