یقین کرنا مشکل ہے مگر آسٹریلوی فاسٹ بولر نے شعیب اختر کا 22 سال پرانا تیز ترین گیند پھینکنے کا ریکارڈ توڑنے کا دعویٰ کر دیا۔
شعیب اختر کا ریکارڈ توڑنا ایک تکنیکی غلطی کی وجہ سے ہوا، بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے میچ میں مچل سٹارک کی ایک گیند کی رفتار 176 کلومیٹر فی گھنٹہ دکھائی گئی۔
مچل سٹارک کی گیند نہ صرف ان کی عام رفتار سے کہیں زیادہ تھی بلکہ شعیب اختر کے تاریخی 161.3 کلومیٹر فی گھنٹہ کے ریکارڈ کو بھی پیچھے چھوڑتی تھی۔
لیکن یہ حیرت انگیز رفتار سپیڈو میٹر کی خرابی تھی جس نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا اور شائقین کرکٹ کو حیران کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: کم بیک کر کے پاکستان کے خلاف سیریز برابر کرنے کی کوشش کریں گے، ایڈم مرکرم
عام طور پر مچل سٹارک کی تیز ترین رفتار عام طور پر 140 سے 145 کلومیٹر فی گھنٹہ کے درمیان ہوتی ہے اور شعیب اختر کا 2003 کے ورلڈ کپ میں انگلینڈ کے خلاف بنایا گیا یہ ناقابلِ شکست ریکارڈ اب بھی برقرار ہے۔





