بنوں میں پولیس سٹیشن پر عسکریت پسندوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا

بنوں کے علاقے بکاخیل میں عسکریت پسندوں نے پولیس سٹیشن پر حملہ کر دیا، پولیس کی جانب سے فوری اور مؤثر جوابی کارروائی کے باعث حملہ ناکام بنا دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق حملہ آور رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے، پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: باجوڑ،وفاقی وزیر مملکت مبارک زیب کے گھر پر دستی بم سے حملہ

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے مکمل الرٹ ہیں اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

Scroll to Top