طالب علم کو سٹی کیمرے کو سلام کرنا مہنگا پڑ گیا

سرگودھا لاہور روڑ پر طالب علم نے سیف سٹی کیمرے کو سلام کیا، اتھارٹی نے 2 ہزار روپے کا چالان بھیج کر وعلیکم السلام کہہ دیا۔

سرگودھا لاہور روڑ پر مبینہ طور پر ایک انوکھا واقعہ پیش آیا جب ایک طالب علم نے موٹر سائیکل چلاتے ہوئے سیف سٹی کیمرے کو ہاتھ اٹھا کر سلام کیا۔

چند دن بعد طالب علم کو سیف سٹی اتھارٹی کی جانب سے 2 ہزار روپے کا ای چالان موصول ہوا جس میں واضح طور پر رائیڈنگ ود آؤٹ ہیلمٹ کی خلاف ورزی درج تھی۔

تصویر کا کیپچر ٹائم واضح طور پر 26 اگست 2025 کو صبح 7 بج کر 43 منٹ کا ہے جب نوجوان بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلا رہا تھا۔

سیف سٹی اتھارٹی کی جانب سے چالان 8 اکتوبر 2025 کو جاری ہوا اور اس کی آخری تاریخ 18 اکتوبر تھی۔

Scroll to Top