خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس آج طلب، سیاسی حکمت عملی میں اہم پیش رفت

پشاور : خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس آج دوپہر دو بجے طلب کر لیا گیا ہے۔

جو پہلے 27 اکتوبر کو ہونے والا تھا لیکن وزیرِ اعلیٰ محمد سہیل آفریدی اور سپیکر بابر سلیم سواتی کی اہم ملاقات کے بعد اس کی تاریخ تبدیل کی گئی۔

ذرائع کے مطابق وزیرِ اعلیٰ اور سپیکر کے درمیان پشاور میں ہونے والی ملاقات میں صوبے کی سیاسی صورتحال اور پارلیمانی امور پر گہری گفتگو ہوئی۔

وزیرِ اعلیٰ نے اجلاس کو آج بلانے کی تجویز دی جسے سپیکر نے منظوری دے دی۔

یہ بھی پڑھیں : سوات کبل میں شادی کی خوشیاں ماتم میں بدل گئیں

یہ ملاقات صوبے کی آئندہ سیاسی حکمت عملی کے حوالے سے اہم سمجھی جا رہی ہے، جس کی وجہ سے سیاسی حلقوں میں کافی تجزیے اور تبصرے جاری ہیں۔

عوام کی نظریں بھی اس اجلاس سے متوقع فیصلوں پر مرکوز ہیں، جن کے صوبے کی سیاسی صورتحال پر گہرے اثرات مرتب ہونے کا امکان ہے۔

Scroll to Top