عیدالفطر کی متوقع تاریخ سامنے آ گئی

ابوظہبی: متحدہ عرب امارات میں آئندہ سال رمضان المبارک کی آمد سے متعلق ابتدائی فلکیاتی پیشگوئی سامنے آ گئی ہے، جس کے مطابق رمضان کا آغاز ممکنہ طور پر 19 فروری 2026 کو ہوگا۔

یہ پیشگوئی اماراتی فلکیاتی سوسائٹی نے ابتدائی فلکیاتی حسابات کی بنیاد پر جاری کی ہے۔ سوسائٹی کے چیئرمین ابراہیم الجروان کے مطابق رمضان کا نیا چاند منگل 17 فروری 2026 کو شام 4 بج کر 1 منٹ پر پیدا ہو گا،

تاہم اسی دن غروبِ آفتاب کے محض ایک منٹ بعد چاند بھی غروب ہو جائے گا، جس کے باعث اس کی رویت ممکن نہیں ہو سکے گی۔

ابراہیم الجروان کا کہنا ہے کہ اسی لیے رمضان کا پہلا روزہ 19 فروری کو ہونے کا امکان ہے، مگر اس کا حتمی اعلان چاند دیکھنے والی سرکاری کمیٹی کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس آج طلب، سیاسی حکمت عملی میں اہم پیش رفت

مزید برآں، امارات میں رمضان کے آغاز پر روزے کا دورانیہ تقریباً 12 گھنٹے 46 منٹ ہوگا، جو موسم کی تبدیلی کے ساتھ بتدریج بڑھتا جائے گا، اور رمضان کے اختتام تک تقریباً 13 گھنٹے 25 منٹ تک پہنچنے کی توقع ہے۔

ماہرین کے مطابق رمضان المبارک کے آغاز میں اب تقریباً 139 دن باقی رہ گئے ہیں، اور شہریوں نے ابھی سے رمضان کی تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے۔

Scroll to Top