اسلام آباد: پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات کی 60 ویں سالگرہ کے موقع پر دیوارِ چین پر رنگا رنگ فیشن شو کا انعقاد کیا گیا۔
اس ثقافتی تقریب میں معروف پاکستانی اور چینی ڈیزائنرز نے اپنی جدید کلیکشنز پیش کیں جنہوں نے شرکا کے دل جیت لیے۔
چین میں پاکستانی سفیر خلیل ہاشمی نے فیشن شو کو پاک چین ثقافتی روابط اور اقتصادی تعاون کا ایک نیا سنگ میل قرار دیا۔
یہ شاندار شو پاکستانی سفارتخانے بیجنگ اور چاینا انٹرنیشنل کلچرل کمیونیکیشن سینٹر کے اشتراک سے منعقد کیا گیا۔
فیشن شو کی ترتیب معروف فیشن ایکسپرٹ عدنان انصاری نے دی، جبکہ پاکستانی ڈیزائنرز ماہین خان، معظم عباسی، عائشہ طارق، رضوان اللہ اور زین ہاشمی نے اپنی کلیکشنز پیش کیں۔
علاوہ ازیں چین میں مقیم پاکستانی ڈیزائنر عقیل چوہدری نے جیولری کلیکشن بھی متعارف کرائی۔
یہ بھی پڑھیں : خیبر پختونخوا میں فحش مواد پر کریک ڈاؤن، پولیس ایکشن میں آ گئی
معروف چینی ڈیزائنر لیانگ سویون نے بھی اپنی تخلیقات پیش کیں، اور اس موقع پر چینی حکام، میڈیا، کاروباری شخصیات اور سفارتکاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
پاکستانی سفیر خلیل ہاشمی نے کہا کہ عظیم دیوارِ چین پاک چین دوستی کی علامت ہے اور اس قسم کے ثقافتی پروگرام تعلقات کو مزید مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔





