اسرائیلی وزیردفاع کی جارحانہ پالیسی، غزہ میں حماس کے خلاف عسکری مہم کا اعلان

اسرائیلی وزیردفاع نے ایک بار پھر ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فوج کو غزہ میں حماس کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔

انہوں نے دھمکی دی کہ حماس کو ایک بار پھر سبق سکھایا جائے گا اور اسرائیلی شہریوں کی حفاظت کے لیے سخت اقدامات کیے جائیں گے۔

وزیردفاع کاٹز نے حماس پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ اگر حماس نے اپنی کارروائیاں جاری رکھیں تو فوجی حملوں کی شدت میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔

اسرائیل کی جانب سے غزہ پر بمباری کا سلسلہ جاری ہے جس میں درجنوں اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : دیوارِ چین پر پاکستانی و چینی ثقافت کا حسین امتزاج، فیشن شو میں رنگا رنگ سماں

غزہ کے نصیرات کیمپ سمیت مختلف مقامات پر اسرائیلی حملوں میں کل شہید فلسطینیوں کی تعداد 35 ہو گئی ہے۔ اس کے علاوہ غزہ میں امدادی سامان کی ترسیل پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ جنوبی غزہ میں اس کے 2 فوجی مارے گئے ہیں جبکہ حماس نے اسرائیلی الزامات کو مسترد کرتے ہوئے جنگ بندی کی خلاف ورزی سے انکار کیا ہے۔ صورتحال کشیدہ اور غیر یقینی ہوتی جا رہی ہے۔

Scroll to Top