مولانا محمد خان شیرانی نے 92 سال کی عمر میں نکاح کر لیا

شیراز احمد شیرازی

مولانا محمد خان شیرانی نے اپنی عمر 92 سال میں نکاح کر لیا ہے۔

مولانا شیرانی سابق چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل بھی رہ چکے ہیں۔

انہوں نے گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والی خاتون سے شادی کی جس کی سادہ سی تقریب اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔

اس شادی کی خبر پر علماء اور مختلف شخصیات کی جانب سے مولانا محمد خان شیرانی کو دلی مبارک باد پیش کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ناران میں نکاح نامے کے بغیر داخلے پر پابندی کی خبر جھوٹی نکلی

خیبرپختونخوا کے خوبصورت سیاحتی مقام ناران سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبر، جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ’’نکاح نامے کے بغیر ناران میں داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے‘‘ غلط اور بے بنیاد نکلی۔

ڈی پی او مانسہرہ نے واضح طور پر اس خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ناران میں داخلے کے لیے نکاح نامہ درکار ہونے کی کوئی شرط موجود نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر، جس میں سیاحوں کو نکاح نامہ ساتھ لانے کا پیغام درج ہے، کسی اور ملک کی تصویر ہے جسے غلط طریقے سے پاکستان کے سیاق و سباق سے جوڑا گیا۔

ڈی پی او نے بتایا کہ فیک پوسٹ اور جھوٹے پروپیگنڈے کے پیچھے کارفرما عناصر کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں تاکہ جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے

ڈی پی او مانسہرہ کا کہنا تھا’’پولیس تمام ملکی و غیر ملکی سیاحوں کو ناران، کاغان اور دیگر سیاحتی مقامات پر خوش آمدید کہتی ہے۔ سیاحوں کی سہولت، تحفظ اور خوشگوار تجربے کے لیے فول پروف سیکیورٹی اور سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔‘‘

حکام نے سوشل میڈیا صارفین سے اپیل کی ہے کہ غیر مصدقہ اور فیک معلومات کو آگے شیئر کرنے سے گریز کریں اور کسی بھی خبر کی تصدیق سرکاری ذرائع سے کریں تاکہ معاشرے میں غلط فہمیوں اور افواہوں کا خاتمہ ہو۔

Scroll to Top