عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں دوسوپچاس ڈالزر (تقریبا 70ہزار روپے ) فی اونس کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہےجو گزشتہ پانچ برسوں میں سب سے بڑی یومیہ گراوٹ قرار دی جا رہی ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق سونے کی قیمت میں 5.3 فیصد کی کمی کے بعد فی اونس نرخ 4,115 ڈالر تک گر گئے ہیں جبکہ پیر کے روز سونا اپنی بلند ترین سطح 4,381 ڈالر فی اونس پر پہنچا تھا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ کمی بنیادی طور پر منافع سمیٹنے کے رجحان، امریکی ڈالر کی مضبوطی اور عالمی سطح پر بہتر ہوتے سرمایہ کارانہ اعتماد کی وجہ سے آئی ہےجس کے باعث محفوظ سرمایہ کاری کی طلب میں کمی واقع ہوئی۔
خبر ایجنسی کے مطابق اگرچہ حالیہ کمی قابلِ ذکر ہے لیکن سال 2025 کے آغاز سے لے کر اب تک سونے کی مجموعی قیمت میں تقریباً 60 فیصد اضافہ ہو چکا ہے۔





