پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
زلزلے کے جھٹکے مردان، سوات، باجوڑ، دیر بالا اور چترال میں بھی محسوس کیے گئے۔ تاہم فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
زلزلے کے بعد لوگ خوف کے مارے گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کا مرکز افغانستان میں ہندوکش ریجن اور گہرائی 234 کلومیٹر تھی۔
ریسکیو اداروں کو الرٹ کر دیا گیا ہے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔





