کے الیکٹرک نے بجلی کے نرخ کم کر کے صارفین کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیر دیں

نیپرا نے کے الیکٹرک کے بنیادی ٹیرف میں کمی کر دی، وفاقی حکومت کی درخواستیں مسترد

نیپرا نے کے الیکٹرک کے اوسط بنیادی ٹیرف میں فی یونٹ 7 روپے 60 پیسے کی کمی کا اعلان کر دیا ہے۔

اس فیصلے کے بعد کے الیکٹرک کا بنیادی ٹیرف 39 روپے 97 پیسے سے کم ہو کر 32 روپے 37 پیسے فی یونٹ ہو گیا ہے۔

نیپرا نے مختلف نظرثانی درخواستوں پر بھی فیصلے جاری کیے ہیں، جن میں وفاقی حکومت کی رائٹ آف کلیمز پر نظر ثانی کی درخواستیں مسترد کر دی گئی ہیں۔

اس طرح نیپرا نے 50 ارب روپے کے رائٹ آف کلیمز سے متعلق اپنے سابقہ فیصلے کو برقرار رکھا ہے۔

دوسری جانب کے الیکٹرک نے نیپرا کے اس نئے ٹیرف اور فیصلے کو چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے، اور امکان ہے کہ معاملہ عدالت میں جائے گا۔

نیپرا کے اس فیصلے کا صارفین اور صنعتکاروں پر کیا اثر پڑے گا، اس حوالے سے مزید معلومات کا انتظار ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کے بحران کا خدشہ عارضی طور پر ٹل گیا

ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کے ممکنہ بحران کا خطرہ عارضی طور پر ٹل گیا ہے، کیونکہ سندھ حکومت نے پٹرولیم سپلائی کو برقرار رکھنے کے لیے پی ایس او کو 15 دن کے لیے بغیر بینک گارنٹی کے تیل کلیئر کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق سندھ حکومت نے پی ایس او کے ایک جہاز کو پرانے طریقہ کار یعنی انڈرٹیکنگ کے ذریعے کلیئر کرنے کی منظوری دے دی ہے، جبکہ دیگر آئل کمپنیز کے جہاز بھی آئندہ 15 دن تک بغیر بینک گارنٹی کے کلیئر ہونے کی توقع ہے، جس سے فوری سپلائی چین بحال ہوگی۔

آئل مارکیٹنگ کمپنیز کا کہنا ہے کہ انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس کا معاملہ سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے اور بینک گارنٹی کی شرط کے باعث کمپنیوں کے کیش فلو پر منفی اثر پڑ رہا تھا۔ اس سیس کے باعث عوام پر فی لیٹر تقریباً تین روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ اس حوالے سے آئل کمپنیز نے وفاق اور سندھ حکومت کو خطوط بھی ارسال کیے تھے۔

Scroll to Top