افغانستان اور پاکستان کے متعدد علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ تاہم خوش قسمتی سے اب تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
خبر رساں اداروں کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل اور دیگر علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.1 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن میں تھا جبکہ اس کی گہرائی 244 کلومیٹر زیر زمین تھی۔
اس سے قبل پاکستان کے صوبہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کے متعدد شہروں، جن میں لاہور، راولپنڈی، پشاور اور مردان شامل ہیں، زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ پاکستان میں زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی۔





