سونے کی قیمت میں آج بھی کمی ریکارڈ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

سونے کی قیمت میں آج بھی کمی ریکارڈ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی، فی اونس 35 ڈالر گر گئی

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 35 ڈالر کی نمایاں کمی واقع ہوئی ہے، جس کے باعث قیمت 4 ہزار 115 ڈالر کی سطح پر آ گئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں اس کمی کے اثرات پاکستان کی مقامی مارکیٹ پر بھی پڑے ہیں، جہاں فی تولہ سونے کی قیمت 3 ہزار 500 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 33 ہزار 862 روپے پر آ گئی ہے۔

اسی طرح فی دس گرام سونے کی قیمت میں بھی کمی دیکھی گئی ہے، جو 3 ہزار 1 روپے کی کمی کے بعد 3 لاکھ 71 ہزار 966 روپے پر پہنچ گئی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے باعث سرمایہ کاروں کو محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔

یہ کمی عالمی اقتصادی حالات اور مارکیٹ میں سونے کی طلب و رسد کی تبدیلیوں کی وجہ سے سامنے آئی ہے، جس کا اثر ملک میں سونے کی خرید و فروخت پر بھی پڑ رہا ہے۔

Scroll to Top