پاکستان سٹاک مارکیٹ مثبت سے منفی زون میں چلی گئی

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران مارکیٹ مثبت سے منفی زون میں چلی گئی جس سے سرمایہ کاروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

ہنڈرڈ انڈیکس میں ابتدائی 400 پوائنٹس کے اضافے کے بعد مارکیٹ میں اچانک 700 پوائنٹس کی کمی آئی۔

سٹاک مارکیٹ میں 700 پوائنٹس کی کمی کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 64 ہزار پوائنٹس کی سطح تک گر گیا۔

کاروبار کے آغاز پر ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 65 ہزار پوائنٹس کی حد بحال کر چکا تھا تاہم دن کے وسط تک 703 پوائنٹس کی کمی کے بعد یہ ایک لاکھ 63 ہزار پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔

گزشتہ روز مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان رہا جس کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس میں 700 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز مارکیٹ کھلتے ہی ہنڈرڈ انڈیکس میں 724 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا اور یہ ایک لاکھ 68 ہزار 70 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔

منگل کے روز بھی سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان غالب رہا اور ہنڈرڈ انڈیکس میں دن بھر 1,100 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس ایک موقع پر  ایک لاکھ 68 ہزار 414 پوائنٹس تک پہنچ گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: سونا سستا ہوا یا مہنگا ؟قیمتوں میں کیا تبدیلی آئی ہے ؟ جانئے

صرافہ بازار کی بات کی جائے تو بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 35 ڈالر کی نمایاں کمی میں آئی ہےجس کے نتیجے میں قیمت 4,115 ڈالر تک گر گئی۔

اس عالمی کمی کے اثرات پاکستان کی مقامی مارکیٹ پر بھی پڑے جہاں فی تولہ سونے کی قیمت 3,500 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 33 ہزار 862 روپے ہو گئی۔

اسی طرح فی دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 3,001 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد یہ 3 لاکھ 91 ہزار 966 روپے پر پہنچ گئی۔

 ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے باعث سرمایہ کاروں کو محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔

Scroll to Top