لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 8 خوارج ہلاک

سیکیورٹی فورسز نے لکی مروت کے علاقے وانڈہ شیخ اللہ میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی کی جس میں 8 خوارج ہلاک اور 5 زخمی ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق کارروائی انتہائی عسکری مہارت، منصوبہ بندی اور احتیاط کے ساتھ انجام دی گئی جس کے باعث خوارج کو فرار ہونے کا کوئی موقع نہ ملا۔

ذرائع کے مطابق آپریشن میں دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ڈی آئی خان: سوئی ناردرن گیس ٹیم کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی، 8 خوارج ہلاک

علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے اور سیکیورٹی فورسز نیشنل ایکشن پلان کے تحت آخری خوارجی کے خاتمے اور مکمل امن و امان کی بحالی تک کارروائیاں جاری رکھیں گی۔

Scroll to Top