باجوڑ میں غیر قانونی کان کنی اور معدنیات کی غیر قانونی ترسیل کے خلاف ضلعی انتظامیہ نے مؤثر کارروائی کی ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر خار ڈاکٹر صادق علی کی ہدایت پر گزشتہ شام خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے اے ڈی منرلز کے ہمراہ تحصیلدار اور ایس ایچ او برنگ کو موقع پر ملوث عناصر اور گاڑیوں کو گرفتار کرنے کی ہدایت کی گئی۔
کارروائی کے دوران مینگنیز سے لدی ایک گاڑی اور دو ملزمان موقع پر گرفتار کیے گئے۔
واقعہ کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے ملزمان کو عدالت مائنز اینڈ منرلز مجسٹریٹ خار کے روبرو پیش کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ہنگو میں 2 دھماکے، ایس پی آپریشنز سمیت 3 پولیس اہلکار شہید
ضلعی انتظامیہ باجوڑ نے واضح کیا ہے کہ غیر قانونی کان کنی اور معدنیات کی غیر قانونی ترسیل میں ملوث عناصر کے خلاف بلا امتیاز سخت کارروائی جاری رہے گی۔





