خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں سیکورٹی فورسز نے بھارتی پراکسی گروپ فتنہ الخوارج کی موجودگی کی اطلاع پر ایک انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔
کارروائی کے دوران فورسز نے خوارج کے ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد آٹھ بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گرد مارے گئے۔
ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔ یہ عناصر سکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور بے گناہ شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے۔
آپریشن کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے تاکہ کسی بھی دیگر بھارتی سرپرست خوارج کو بھی تلاش کر کے انجام تک پہنچایا جا سکے۔
سیکورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے، وفاقی ایپکس کمیٹی برائے نیشنل ایکشن پلان کے منظور شدہ ویژن عزمِ استحکام کے تحت انسدادِ دہشت گردی مہم کو بھرپور انداز میں جاری رکھے ہوئے ہیں۔
یہ مہم اس عزم کی تجدید ہے کہ ملک سے بیرونی حمایت یافتہ دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں : لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 8 خوارج ہلاک
سیکیورٹی فورسز نے لکی مروت کے علاقے وانڈہ شیخ اللہ میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی کی جس میں 8 خوارج ہلاک اور 5 زخمی ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق کارروائی انتہائی عسکری مہارت، منصوبہ بندی اور احتیاط کے ساتھ انجام دی گئی جس کے باعث خوارج کو فرار ہونے کا کوئی موقع نہ ملا۔
ذرائع کے مطابق آپریشن میں دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔





