امریکا نے کولمبیا کے صدر پر پابندیاں عائد کر دیں

واشنگٹن: امریکا نے کولمبیا کے صدر گستاو و پیٹرو پر منشیات اسمگلنگ اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزامات کے تحت پابندیاں عائد کر دی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ان پابندیوں کے نتیجے میں صدر پیٹرو کے امریکا میں موجود تمام اثاثے منجمد کر دیے گئے ہیں اور امریکی شہریوں کو ان کے ساتھ کسی بھی مالی لین دین سے روک دیا گیا ہے۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام خطے میں منشیات کی اسمگلنگ اور بدعنوانی کے خلاف واشنگٹن کے عزم کا حصہ ہے۔

دوسری جانب کولمبیا کی حکومت نے امریکی فیصلے پر شدید ردعمل ظاہر کیا اور اسے سیاسی نوعیت کا قرار دیا۔

صدر پیٹرو کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ یہ پابندیاں کولمبیا کے اندرونی معاملات میں مداخلت کے مترادف ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : پاک افغان مذاکرات کا دوسرا دور آج استنبول میں ہوگا

عالمی میڈیا کے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں مزید کشیدگی پیدا ہونے کا امکان ہے۔

یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ماضی میں کولمبیا پر تمام فنڈنگ بند کرنے اور محصولات میں اضافے کی دھمکی دی تھی، جس کے تناظر میں یہ پابندیاں بھی اہمیت کی حامل سمجھی جا رہی ہیں۔

Scroll to Top