انڈے کھانے کا سب سے صحت مند اور وزن کم کرنے والا طریقہ

انڈا پروٹین، وٹامنز اور منرلز سے بھرپور غذا ہے، لیکن زیادہ تر لوگ اسے غلط طریقے سے استعمال کر رہے ہیں، جس کے نتیجے میں غذائی فوائد متاثر ہو سکتے ہیں۔

غذائی ماہرین کے مطابق صحیح طریقے سے انڈے کھانے سے جسم کو ضروری غذائی اجزاء ملتے ہیں اور وزن کم کرنے میں بھی مدد ملتی ہے۔

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ صحت مند بالغ افراد روزانہ دو سے تین مکمل انڈے کھا سکتے ہیں، جبکہ وزن یا کولیسٹرول کنٹرول کرنے کے لیے دو سے تین انڈوں کی سفیدی اور صرف ایک زردی استعمال کرنا زیادہ موزوں ہے۔

انڈوں میں موجود پروٹین تمام ضروری امینو ایسڈز پر مشتمل ہوتا ہے جو پٹھوں کی نشوونما اور مرمت کے لیے مفید ہے، جبکہ زردی میں موجود صحت مند چکنائیاں ہارمونز، دماغی افعال اور دل کی صحت کے لیے اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

ماہرین کے مطابق انڈے ابال کر، ہلکا تل کر یا پکاکر کھانے زیادہ فائدہ مند ہیں، جبکہ زیادہ تلنے سے پرہیز کرنا چاہیے کیونکہ اس سے اضافی کیلوریز اور چکنائیاں شامل ہو جاتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : گندم کی بین الصوبائی ترسیل پر پابندی آئین کی خلاف ورزی ہے، احمد کنڈی

سبزیوں کے ساتھ انڈے کھانے سے غذائی فوائد بڑھتے ہیں اور وزن کم کرنے میں بھی مدد ملتی ہے۔

غذائی ماہرین کا کہنا ہے کہ مناسب مقدار اور صحیح طریقے سے انڈے اپنی خوراک میں شامل کرنے سے نہ صرف صحت بہتر ہوتی ہے بلکہ وزن کم کرنے کے اہداف حاصل کرنا بھی آسان ہو جاتا ہے۔

Scroll to Top