چینی کی قیمتیں مزید بڑھ گئیں، پشاور میں فی کلو 210 روپے تک پہنچ گئی

پشاور: ملک بھر میں چینی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری ہے اور پشاور میں ایک ہفتے کے دوران فی کلو چینی 210 روپے تک پہنچ گئی ہے، جس سے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے۔

ادارہ شماریات کی تازہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران پشاور میں چینی کی قیمت میں 10 روپے تک اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ملک میں سب سے مہنگی چینی پشاور میں دستیاب ہے، جہاں شہری فی کلو 210 روپے خرچ کرنے پر مجبور ہیں۔

ملک کے دیگر شہروں میں بھی چینی کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں، اسلام آباد، راولپنڈی، ملتان اور بنوں میں فی کلو چینی 200 روپے تک پہنچ گئی ہے، جبکہ کراچی میں یہ قیمت 195 روپے تک ریکارڈ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں : انڈے کھانے کا سب سے صحت مند اور وزن کم کرنے والا طریقہ

ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں چینی کی اوسط فی کلو قیمت بڑھ کر 188 روپے 81 پیسے ہو گئی ہے، جو گزشتہ ہفتے 185 روپے 4 پیسے تھی۔ ایک سال قبل ملک میں چینی کی اوسط فی کلو قیمت 134 روپے 8 پیسے تھی۔

Scroll to Top