خیبر پختونخوا میں جاڑا دستک دینے لگا، پہاڑی علاقوں میں سردی بڑھنے کی پیشگوئی

خیبر پختونخوا میں جاڑا دستک دینے لگا، پہاڑی علاقوں میں سردی بڑھنے کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں موسم سرد رہنے کی توقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبے کے بالائی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں ٹھنڈ میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مسلسل خشک موسم کے باعث بعض علاقوں میں ہوا میں نمی کی کمی اور گرد و غبار بڑھنے کا امکان ہے، شہری غیر ضروری طور پر کھلی فضا میں کم وقت گزاریں۔

پشاور، مردان، نوشہرہ، صوابی اور ڈی آئی خان سمیت میدانی علاقوں میں موسم خشک رہے گا جبکہ سوات، چترال، دیر، مانسہرہ اور کوہستان میں موسم سرد رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ موسم کی شدت کے پیش نظر گرم کپڑوں کا استعمال کریں اور سردی سے بچاؤ کے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

Scroll to Top