Khyber Pakhtunkhwa Assembly

خیبرپختونخوا، 9 ہزار سے زائد سرکاری ملازمین کا مستقبل خطرے میں

خیبر پختونخوا حکومت نے نگراں دور میں بھرتی ہونے والے 9 ہزار سے زائد سرکاری ملازمین کو فارغ کرنے کے لئے صوبائی اسمبلی نے بل کثرت رائے سے منظور کر لیا ہے۔ بل کا اطلاق 22 جنوری 2023 سے 29 فروری 2024 کے درمیان بھرتی ہونے والے افراد پر ہو گا۔

بل کے متن کے مطابق ایمپلائی سن کوٹہ اور اقلیتی کوٹہ سمیت پبلک سروس کمیشن کے ذریعے بھرتی ہونے والے سرکاری ملازمین مذکورہ قانون سے متاثر نہیں ہونگے۔ ممکنہ طور پر فارغ ہونے والے سرکاری ملازمین نے احتجاج کی دھمکی دے دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اب تک کل 9700 سے زائد ملازمین کا ڈیٹا اکٹھا کیا گیا ہےجس کے مطابق سب سے زیادہ غیرقانونی بھرتیاں محکمہ پولیس میں کی گئیں جہاں کل 4019 ملازمین بھرتی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: سرکاری ملازمین کا پنشن اور الاؤنسز میں ممکنہ کٹوتیوں کے خلاف احتجاج

 

اسی طرح دوسرے نمبر پر محکمہ ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن میں کل 2323 بھرتیاں کی گئیں۔ جبکہ محکمہ اعلیٰ تعلیم میں کل 702 بھرتیاں کی گئیں۔

اسی طرح محکمہ صحت میں نگران حکومت نے 693 افراد بھرتی کیے۔ محکمہ ایڈمنسٹریشن آف جسٹس میں بھی 339 افراد بھرتی کرائے گئے۔ محکمہ بلدیات میں 192، محکمہ ایری گیشن میں 188، اور محکمہ حیوانات اور زرعت میں 175 ملازمین بھرتی کئے گئے۔

Scroll to Top