ایپسٹین فائلز میں مودی کا نام شامل، اپوزیشن نے قومی شرمندگی قرار دیدیا

نیشنل موبلائزیشن فرنٹ کی وارننگ! بھارت اگر طالبان سے تعلقات برقرار رکھے گا تو نتائج بھگتنے ہونگے

این ایم ایف کی وارننگ،بھارت کی طالبان حمایت دوغلے رویے کی عکاس، کابل میں سفارت خانے کا افتتاح طالبان کو مضبوط کریگا۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کو پاکستان کیخلاف افغان طالبان رجیم کی حمایت پر شدید ردعمل کا سامنا ہے۔ افغانستان کی مسلح تنظیم نیشنل موبلائزیشن فرنٹ (این ایم ایف) نے بھارت کو طالبان اور دیگر دہشت گرد گروہوں کی حمایت بند کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سخت انتباہ جاری کیا ہے۔

این ایم ایف کا کہنا ہے کہ بھارت کو دوسری بار متنبہ کیا جاتا ہے کہ افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی حمایت بند کرے۔ تنظیم نے کہا کہ طالبان کی حمایت ہندوستان کے دوغلے رویے کو ظاہر کرتی ہے، کیونکہ دنیا میں جمہوریت کا دعویدار بھارت دہشت گردوں کو سہارا دے رہا ہے۔ این ایم ایف نے کابل میں بھارت کا سفارت خانہ دوبارہ کھولنے کو طالبان کو مضبوط کرنے کے مترادف قرار دیا۔

مزید کہا گیا کہ اگر بھارت اپنی حمایت جاری رکھتا ہے تو طالبان نہ صرف افغانستان بلکہ ہندوستان کو بھی اپنے ہدف میں شامل کریں گے۔ این ایم ایف نے واضح کیا کہ افغان آزادی پسند تحریکیں ہندوستان میں خالصتان تحریک سے تعاون بھی بحال کریں گی، اور بھارت کی طالبان نواز پالیسی اس اتحاد کو مضبوط کرے گی۔

این ایم ایف نے بھارت سے فوری مطالبہ کیا کہ وہ طالبان، داعش اور ٹی ٹی پی جیسے گروہوں سے تعلقات ختم کرے، اور خبردار کیا کہ اگر یہ اقدام نہ اٹھایا گیا تو پیدا ہونے والے تمام منفی نتائج کی ذمہ داری ہندوستان پر عائد ہوگی۔ تنظیم نے انتہا پسند بھارتی حکومت کو پورے خطے میں عدم استحکام اور دہشت گردی پھیلانے میں سرگرم قرار دیا۔

این ایم ایف کے مطابق، افغانستان میں طالبان اور دہشت گرد گروہوں کی حمایت خطے میں امن و استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہے اور بھارت کو اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کرنی ہوگی۔

Scroll to Top