بہت جلد آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہوگی، گورنر خیبر پختونخوا

بہت جلد آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہوگی، گورنر خیبر پختونخوا

گورنر خیبر پختونخوافیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پی پی کشمیر میں حکومت بنانے کی پوزیش میں ہے ،جلد حکومت بنائینگے ۔

تفصیلات کے مطابق گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر میں حکومت بنانے کے لیے مکمل تیار ہے اور بہت جلد وہاں اپنی حکومت قائم کرے گی۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے بتایا کہ پارٹی نے اپنی مطلوبہ تعداد حاصل کر لی ہے اور حکومت سازی کے لیے تمام ضروری اقدامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز آزاد کشمیر میں پاکستان تحریک انصاف کے فارورڈ بلاک کے 9 وزرا نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی، جس کے بعد آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی میں پارٹی کے اراکین کی تعداد 27 تک پہنچ گئی۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کو مزید 2 سے 3 ارکان کی حمایت بھی حاصل ہے، تاہم ان کے نام ابھی ظاہر نہیں کیے گئے۔

گورنر فیصل کریم کنڈی نے خیبر پختونخوا میں چھوٹی کابینہ کے قیام پر بھی زور دیا اور کہا کہ امور چلانے کے لیے کابینہ کی تشکیل فوری ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ صوبہ وفاق کے ساتھ محاذ آرائی کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ علی امین کے معاملے پر بات کرتے ہوئے گورنر نے وضاحت کی کہ معاملے میں میر صادق یا میر جعفر کے کردار یا کرپشن کے الزامات شامل ہیں۔

Scroll to Top