کرم: پاک فوج کی قیادت میں لوئر کرم کے علاقے بگن میں وتیزئی قبائل کے عمائدین اور مقامی مشران کے ساتھ ایک جرگہ منعقد کیا گیا۔
جرگے سے پہلے جی او سی کوہاٹ نے بگن بازار کا دورہ کیا اور عوام کے ساتھ ملاقاتیں کیں۔ نئے قائم شدہ نادرا دفتر اور یہاں دستیاب سہولیات پر لوگوں نے اطمینان کا اظہار کیا۔
گذشتہ سال بگن بازار کو شرپسند عناصر نے نقصان پہنچایا تھا، تاہم حکومت اور سیکیورٹی فورسز کی مشترکہ کوششوں کے بعد علاقے کی تعمیر نو مکمل ہوئی اور کاروباری سرگرمیاں معمول کے مطابق بحال ہو گئی ہیں۔
جی او سی کوہاٹ نے امن، دہشت گردی کے خاتمے اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے لیے عوام کی کاوشوں کو سراہا۔
یہ بھی پڑھیں : ماہِ رمضان دو بار کس سال میں آئے گا؟ حیران کن خبر سامنے آ گئی
جرگے کے شرکاء اور عمائدین نے بھی حکومت اور ریاستی اداروں کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کا عزم دہرایا۔
عوام نے جرگے کے کامیاب انعقاد کو ریاست اور شہریوں کے درمیان اعتماد، یکجہتی اور مشترکہ کوششوں کو فروغ دینے کی طرف ایک مثبت قدم قرار دیا۔





