ترکیہ میں شدید زلزلہ، شدت 6.1 ریکارڈ، متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا

ترکی: ترکیہ کے مغربی حصے میں آج شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے نتیجے میں متعدد عمارتیں متاثر ہوئیں، تاہم فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

رپورٹس کے مطابق زلزلے کی شدت 6.1 ریکارڈ کی گئی اور اس کا مرکز بالیکسیر صوبے کے قصبے سندرگی میں بتایا گیا۔ زلزلے کی گہرائی تقریباً 6 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کے جھٹکے استنبول، بورصہ، مانیسا اور ازمیر سمیت کئی شہروں میں محسوس کیے گئے، اور سندرگی میں متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا۔

شہری خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے اور علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔

یہ بھی پڑھیں : متحدہ عرب امارات نے قومی دن کا نام کیوں بدل دیا؟ نئی بحث چھڑ گئی

یاد رہے کہ اگست میں بھی اسی علاقے میں 6.1 شدت کا زلزلہ آیا تھا، جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے تھے۔

ترکیہ میں 2023 کے ہولناک زلزلے میں 55 ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہوئے تھے، جس نے ملک میں زلزلوں کی شدت اور خطرے کو دوبارہ اجاگر کیا ہے۔

Scroll to Top