حماس نے ایک اور یرغمالی کی لاش اسرائیل کے حوالے کر دی

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے ایک اور یرغمالی کی لاش اسرائیل کے حوالے کر دی ہے، جس کی تصدیق اسرائیلی فوج نے ریڈ کراس کے ذریعے کی۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق لاش کو پولیس کی نگرانی میں تل ابیب کے ابو کبیر فرانزک انسٹی ٹیوٹ منتقل کر دیا گیا، جہاں شناخت کا عمل دو دن تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

حماس اس سے قبل 16 یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کر چکی ہے، جبکہ اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ حماس کے پاس اب بھی 12 یرغمالیوں کی لاشیں موجود ہیں۔

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ہلاک یرغمالیوں کی تلاش میں مدد کے لیے مصری تکنیکی ٹیم کو غزہ میں داخلے کی اجازت دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پشاور میں ڈاکوؤں نے میڈیسن کمپنی سے 62 لاکھ روپے چھین لیے

حکومت کے ترجمان کے مطابق ریڈ کراس اور مصری ٹیموں کو غزہ میں اسرائیلی فوج کی ییلو لائن کے پار جا کر یرغمالیوں کی لاشیں تلاش کرنے کی اجازت دی جائے گی۔

Scroll to Top