پاکستان،جنوبی افریقا تین میچز پر مشتمل ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ آج راولپنڈی میں، سلمان علی آغا کی قیادت میں ممکنہ پلیئنگ الیون میں نوجوان اور تجربہ کار کھلاڑی شامل ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ آج راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ قومی ٹیم کا 15 رکنی اسکواڈ اعلان ہو چکا ہے، جس میں بابر اعظم سمیت کئی کھلاڑیوں کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، جبکہ حارث روف اور فخر زمان کو آرام دیا گیا ہے۔
ممکنہ پلیئنگ الیون میں کپتان سلمان علی آغا، بابر اعظم، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، عثمان خان، حسن نواز، ابرار احمد، محمد نواز، عثمان طارق، فہیم اشرف اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہو سکتے ہیں۔
دوسری جانب جنوبی افریقا کی ٹیم میں سابق ٹیسٹ اور ٹی 20 اسٹار کوئنٹن ڈی کوک کی واپسی ہوئی ہے۔ وہ کچھ عرصہ قبل ون ڈے اور ٹی 20 کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر چکے تھے۔ تاہم، پروٹیز کے لیے ڈیوڈ ملر اور مارک رم انجری کے باعث اس سیریز میں دستیاب نہیں ہوں گے۔
پہلا میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجے شروع ہوگا، جس میں دونوں ٹیمیں شائقین کو زبردست کرکٹ کا نظارہ پیش کرنے کی تیاری میں ہیں۔





