سہیل آفریدی کا کور کمانڈر سے غیر رسمی ملاقات میں صوبائی فیصلوں پر تحفظات، آئین کی عدم پاسداری پر اپنا لائحہ عمل مرتب کرنے کا عندیہ
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے کور کمانڈر سے غیر رسمی ملاقات میں صوبائی حکومت کے فیصلوں پر تحفظات کا اظہار کیا۔ کور کمانڈر وزیر اعلیٰ ہاؤس میں سہیل آفریدی کو مبارکباد دینے آئے تھے، جس کے دوران دونوں کے درمیان غیر رسمی بات چیت ہوئی۔
سہیل آفریدی نے ملاقات کے دوران کہا کہ اگر آئین پر عمل درآمد نہیں کیا جاتا تو وہ اپنا لائحہ عمل مرتب کریں گے۔ انہوں نے خاص طور پر خیبرپختونخوا میں بند کمروں کے فیصلوں کے نفاذ پر اعتراض کیا اور کہا کہ صوبائی حکومت کو اہم آپریشنز اور دیگر اہم معاملات میں مشاورت سے خارج نہیں کرنا چاہیے۔
سہیل آفریدی کی اس بیان بازی سے یہ واضح ہوتا ہے کہ صوبائی اور وفاقی سطح پر فیصلوں کے اطلاق اور مشاورت کے طریقہ کار میں کشیدگی موجود ہے۔





