صوبے میں قیامِ امن کے لیے قائم خیبر پختونخوا اسمبلی کی سکیورٹی کمیٹی کا پہلا اجلاس کل طلب

خیبر پختونخوا میں قیامِ امن کے لیے قائم صوبائی اسمبلی کی سکیورٹی کمیٹی کا پہلا اجلاس کل بروز منگل دوپہر 12 بجے اسمبلی کے کانفرنس روم میں طلب کر لیا گیا ہے۔

اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری اعلامیے کے مطابق اجلاس کی صدارت اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : خیبر پختونخوا کے متعدد اضلاع میں پولیس کے پاس کرائم سین گاڑیاں اور کٹس دستیاب نہیں

خیبر پختونخوا اسمبلی کی جانب سے سکیورٹی کمیٹی صوبے میں امن و امان کی صورتحال کے جائزے اور مؤثر حکمتِ عملی کی تیاری کے لیے تشکیل دی گئی تھی، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی بھی اس کمیٹی کے رکن ہیں۔

یہ پڑھیں : خیبر پختونخوا اسمبلی میں ایک اور زبان کا اضافہ، تعداد کتنی ہو گئی؟جانئے

خیبر پختونخوا اسمبلی میں گجری زبان شامل، اب اراکین ایوان میں چھ زبانوں میں اظہارِ خیال کر سکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا اسمبلی میں ایک اور زبان کی شمولیت کے بعد اب اراکین ایوان میں چھ زبانوں میں اظہارِ خیال کر سکیں گے۔ صوبائی اسمبلی نے گجری زبان کو باضابطہ طور پر کارروائی میں شامل کر کے صوبے میں بولی جانے والی چھٹی زبان کے طور پر تسلیم کر لیا ہے۔

اس سے قبل اسمبلی کی کارروائی پانچ زبانوں یعنی اردو، انگریزی، پشتو، ہندکو اور سرائیکی میں ہوتی تھی۔ اب اسمبلی کے رولز آف بزنس میں ترمیم کے بعد گجری زبان میں بھی ایوان میں بات کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

یہ اقدام صوبے کی لسانی اور ثقافتی تنوع کے اعتراف کے طور پر سراہا جا رہا ہے اور اسے صوبے کے مختلف لسانی گروہوں کے حقوق کو فروغ دینے کی کوشش سمجھا جا رہا ہے۔

اسمبلی میں اس ترمیم کے بعد، اراکین اب چھ زبانوں میں سے کسی بھی زبان میں اپنی رائے پیش کر سکیں گے، جو صوبائی اسمبلی کے متنوع اور جامع ماحول کو مزید مستحکم کرے گا۔

Scroll to Top