عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے کل کے سینیٹ انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کر لیا۔
ترجمان اے این پی انجینئر احسان اللّٰہ کاکہنا ہے کہ کل اے این پی کے ایم پی ایز اسمبلی نہیں جائیں گے۔
اپنے جاری بیان انہوں نے کہا کہ اے این پی کسی جماعت کو ووٹ کاسٹ نہیں کرے گی اور نہ کسی ہارس ٹریڈنگ کا حصہ بنے گی۔
یہ بھی پڑھیں : بانی سے ملاقات کا معاملہ،سہیل آفریدی کا توہین عدالت کیس کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ کو خط ارسال
انجینئر احسان اللّٰہ نے کہا کہ جس جماعت کی واضح اکثریت ہے، سینیٹر اسی جماعت کا بننا چاہیے، دیگر سیاسی جماعتوں کو چاہیے کہ اپنے امیدوار دستبردار کر لیں۔
واضح رہے کہ پشاور میں صوبائی اسمبلی کی عمارت میں کل بروز جمعرات 30 اکتوبر 2025 کو خیبرپختونخوا کی سینیٹ کی جنرل نشست پر ضمنی انتخابات منعقد ہوں گے۔ یہ نشست سابق وزیر شبلی فراز کی ناہلی کے بعد خالی ہوئی تھی۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، پولنگ صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک جاری رہے گی۔
یہ بھی پڑھیں : محمود خان اچکزئی کی بطور اپوزیشن لیڈر نامزدگی،جے یوآئی کا حمایت کا اعلان
اس ضمنی انتخاب میں تین امیدوار حصہ لے رہے ہیں، جن میں تاج محمد آفریدی، خرم ذیشان اور عرفان سلیم شامل ہیں۔ جبکہ دو امیدوار عابد خان یوسفزئی اور نثار خان ریٹائر ہو چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : پی ٹی آئی میں اندرونی اختلافات، عمران خان سے ملاقات کی دولسٹیں جاری
صوبائی الیکشن کمشنر خیبرپختونخوا سعید گل کو ریٹرننگ افسر تعینات کیا گیا ہے۔جوائنٹ صوبائی الیکشن کمشنر محمد فرید آفریدی، ڈائریکٹر الیکشنز محمد ندیم خان، ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن ظہیر احمد، ڈپٹی ڈائریکٹر میڈیا کوآرڈینیشن سہیل احمد، ڈپٹی ڈائریکٹر الیکشنز فہد علی شاہ اور ڈپٹی ڈائریکٹر لاء محمد امجد کو پولنگ افسران کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔





