پی ٹی آئی اور جے یو آئی نے اہم مسئلے پر اتفاق کر لیا

اسلام آباد: تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وفد نے جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے امیر مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، جس میں ملکی، سیاسی اور خطے کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

ملاقات میں خیبر پختونخوا میں امن و امان کے قیام کے حوالے سے پی ٹی آئی کی جانب سے قومی جرگہ کے انعقاد کی تجویز پر مولانا فضل الرحمان سے مشاورت کی گئی۔

مولانا فضل الرحمان نے اس تجویز کا خیرمقدم کیا اور اس موقع پر پی ٹی آئی کے وفد نے امیر جے یو آئی سے اپیل کی کہ پارلیمنٹ میں اپوزیشن کو متحد کرنے میں کردار ادا کریں۔

ملاقات کے دوران محمود خان اچکزئی کی بطور اپوزیشن لیڈر نامزدگی پر اتفاق کیا گیا، جبکہ پی ٹی آئی وفد نے خیبرپختونخوا اسمبلی سے سینیٹ کی خالی نشست پر جے یو آئی سے تعاون کی درخواست بھی کی۔

پی ٹی آئی وفد میں سابق اسپیکر اسد قیصر، صوبائی صدر جنید اکبر، اور شہرام ترکئی شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں : کیپٹن نعمان اور ساتھی جوانوں نے جانیں قربان کیں، شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، صدر و وزیراعظم

جے یو آئی کی جانب سے مولانا صلاح الدین ایوبی، جلال الدین ایڈوکیٹ اور مولانا اسجد محمود ملاقات میں شریک رہے۔

مولانا فضل الرحمان نے پی ٹی آئی وفد کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا، جس میں ملاقات کے دوران بات چیت کا ماحول خوشگوار رہا اور سیاسی تعاون بڑھانے پر زور دیا گیا۔

Scroll to Top