شمالی وزیرستان میں قبائلی اضلاع ہارڈ بال کرکٹ ٹورنامنٹ، شاہد آفریدی کی شرکت

شاکر خان
شمالی وزیرستان کی تحصیل میرانشاہ میں واقع یونس خان اسٹیڈیم میں پاک فوج کے زیر اہتمام منعقدہ خیبر پختونخوا 20-T ہارڈ بال کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ باجوڑ اور ایف آر ڈیرہ اسماعیل خان کے مابین کھیلا گیا۔

فائنل میں باجوڑ کی ٹیم نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایف آر ڈی آئی خان کو 73 رنز سے شکست دے دی۔

فائنل میچ میں باجوڑ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں 231 رنز بنائے۔ ہدف کے تعاقب میں ایف آر ڈیرہ اسماعیل خان کی پوری ٹیم 158 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

میچ کے اختتام پر تقسیم انعامات کی ایک پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیاجس کے مہمان خصوصی پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی تھے۔

انہوں نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی اور کھیلوں کے فروغ میں پاک فوج کی کاوشوں کو سراہا۔

فائنل میچ دیکھنے کے لیے بڑی تعداد میں عوام اسٹیڈیم میں موجود تھی،جنہوں نے نوجوان کھلاڑیوں کی کارکردگی کو خوب سراہا۔

ٹورنامنٹ کا مقصد ضم شدہ اضلاع میں کھیلوں کو فروغ دینا اور نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : آل این ایم ڈیز ٹیلنٹ ہنٹ فٹبال ٹورنامنٹ: مہمند ٹیم کی شاندار فتح

کوہاٹ: آل این ایم ڈیز ٹیلنٹ ہنٹ فٹبال ٹورنامنٹ کا فائنل 7 مارچ 2025 کو کوہاٹ سپورٹس کمپلیکس میں کھیلا گیا۔

مہمند کی ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے شمالی وزیرستان کو 2-1 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔ اس ایونٹ میں حصہ لینے والی 8 ٹیموں میں بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو قومی سطح پر شرکت کے لیے منتخب کیا گیا۔

ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب میں مہمانِ خصوصی بریگیڈیئر خرم (کمانڈر کوہاٹ ٹاسک فورس) نے ریجنل سپورٹس آفیسر انور کمال برکی کی محنت کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ ان کی کوششوں سے کوہاٹ میں کھیلوں کی سرگرمیاں دوبارہ زندہ ہو رہی ہیں اور مستقبل میں قومی سطح کے ایونٹس اور تربیتی کیمپس یہاں منعقد کیے جائیں گے۔

Scroll to Top