ویمنز ورلڈ کپ: بھارت نے آسٹریلیا کو شکست دیکر فائنل میں جگہ بنالی

ممبئی: آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت نے دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

سنسنی خیز میچ میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آخری اوور میں 338 رنز بنائے۔

پوئبے لچ فیلڈ نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 17 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 119 رنز بنائے، جبکہ ایلیسی پیری نے 77 اور ایشلے گارڈنر نے 63 رنز کی اننگز کھیلیں۔

بھارت کی جانب سے شری چرانی اور دپتی شرما نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 339 رنز کا ہدف 49ویں اوور میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں : پشاور میں آٹے کی قیمتیں پھر بڑھ گئیں

جمائما روڈریگز نے ناقابل شکست 127 رنز کی اننگز کھیلی، جس میں 14 چوکے شامل تھے، جبکہ کپتان ہرمن پریت کور نے 89 رنز کی اہم اننگز کھیلیں۔

اب آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ 2025 کا فائنل اتوار کو بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلا جائے گا۔

Scroll to Top