اسلام آباد میں عدالتوں کی کارروائیاں معطل، آج تمام عدالتیں بند رہیں گی

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کی ہدایت پر اسلام آباد بار کونسل کے انتخابات کے موقع پر آج 31 اکتوبر بروز جمعہ عدالتوں میں تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

رجسٹرار آفس کی جانب سے جاری باضابطہ نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ اور تمام ماتحت عدالتیں آج بند رہیں گی، تاہم عدالتی دفاتر معمول کے مطابق کھلے رہیں گے تاکہ انتظامی امور متاثر نہ ہوں۔

انتخابات کے دوران وکلا کی بڑی تعداد کی شرکت کے باعث عدالتوں کی کارروائیاں ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ریسلنگ کے میدان میں پاکستان کی کامیابی، حسن علی نے برانز میڈل جیت لیا

ذرائع کے مطابق چیف جسٹس کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ اور پولیس کو پرامن اور منظم انتخابات کے انعقاد کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔

Scroll to Top