لکی مروت کے تختی خیل نظر دین اڈہ میں واقع ٹیلی فون ایکسچینج کو دہشت گردوں نے دھماکے سے نشانہ بنایا۔
دھماکے کے نتیجے میں عمارت کو شدید نقصان پہنچا تاہم خوش قسمتی سے اس واقعے میں کسی کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
دھماکے کے فوراً بعد پولیس اور بم ڈسپوزل سکواڈ موقع پر پہنچ گئے، انہوں نے علاقے کو فوری طور پر گھیرے میں لے لیا۔
پولیس اور بم ڈسپوزل سکواڈ نے شواہد اکٹھے کرنے کے ساتھ ساتھ ممکنہ خطرات کو روکنے کی کوششیں شروع کر دیں۔
مقامی انتظامیہ اور متعلقہ حکام بھی دھماکے کے اثرات کا جائزہ لے رہے ہیں اور عمارت میں موجود نقصان کی تفصیلات معلوم کرنے میں مصروف ہیں۔
حکام نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور شواہد کی روشنی میں ذمہ داروں کو گرفتار کرنے کے لیے اقدامات شروع کر دیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: باجوڑ میں پولیس پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکا
علاقے میں رہائشیوں کو بھی ہوشیاری کی ہدایات جاری کی گئی ہیں تاکہ وہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوراً متعلقہ حکام کو دیں۔





