پاکستان سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، کاروبار کا مثبت آغاز

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری دن مارکیٹ نے شاندار تیزی کے ساتھ آغاز کیا۔

ہنڈرڈ انڈیکس کاروبار کے آغاز پر ہی 1500 سے زائد پوائنٹس کی اضافے کے ساتھ مثبت رُخ اختیار کر گیا۔

ابتدائی تجارتی سرگرمیوں کے دوران انڈیکس میں 2 ہزار پوائنٹس تک اضافہ دیکھا گیا جس سے مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کا جوش و خروش بڑھ گیا۔

مارکیٹ نے ایک لاکھ 57 ہزار اور 1 لاکھ 58 ہزار کی نفسیاتی حدیں دوبارہ حاصل کر لیں، گزشتہ روز انڈیکس 156,732 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 1732 پوائنٹس کی کمی کیساتھ ایک لاکھ 56 ہزار 732 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان سٹاک مارکیٹ مثبت سے منفی زون میں چلی گئی

تجزیہ کاروں کے مطابق کاروباری ہفتے کے اختتام پر یہ تیزی سرمایہ کار اعتماد اور مارکیٹ میں خریداری کے بڑھتے رجحان کی عکاس ہے۔

Scroll to Top