افغانوں کی واپسی، طورخم سرحد آج کھلے گی

افغانوں کی واپسی، طورخم سرحد آج کھلے گی

طورخم سرحد آج افغان شہریوں کی واپسی کے لیے کھولی جائے گی

تفصیلات کے مطابق افغان شہریوں کی واپسی کے سلسلے میں طورخم سرحد آج کھول دی جائے گی۔ حکام کے مطابق امیگریشن اور کسٹم عملے کو صبح 7 بجے سرحد پر طلب کر لیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر خیبر بلال شاہد راؤ نے واضح کیا ہے کہ سرحد صرف افغان شہریوں کی واپسی کے لیے کھولی جا رہی ہے اور دو طرفہ
تجارتی سرگرمیاں بدستور بند رہیں گی۔

یاد رہے کہ پاک افغان کشیدگی کے باعث طورخم سرحدی گزرگاہ 20 اکتوبر سے ہر قسم کی آمدورفت کے لیے بند تھی۔

Scroll to Top