خیبرپختونخوا میں بھارتی سپانسرڈ 9 دہشتگرد ہلاک، آئی ایس پی آر

خیبرپختونخوا، سیکورٹی فورسز کی کاروائیاں، 15 خارجی ہلاک، لیفٹیننٹ سمیت 4 جوان شہید

خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز نے دو مختلف کارروائیوں میں 15 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ  فائرنگ کے تبادلے کے دوران لیفٹیننٹ سمیت 4 جوانوں نے بھی وطن کی خاطر جامِ شہادت نوش کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)  کے مطابق ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں حفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کاروائی کی جس کے نتیجے میں 9 خوارج دہشت گرد، بشمول ان کے سرغنے ہلاک ہو گئے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق مارے جانے والوں میں خارجی رِنگ لیڈر فارمان عرف ثاقب، خارجی امان اللہ عرف توری، خارجی سعید عرف لیاقت خارجی بلال شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دوسری کاروائی شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں کی گئی جس میں 6 خوارج کو مؤثر طریقے سے جہنم واصل کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 13 خوارج ہلاک

بیان کے مطابق یہ تمام دہشت گرد علاقے میں متعدد تخریبی سرگرمیوں میں ملوث اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب تھے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ مارے گئے دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمد کیا گیا اور علاقے میں خوارج کی ممکنہ موجودگی کے پیش نظرسینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف اس کارروائی میں شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران لیفٹیننٹ محمد حسان ارشف نے بہادری سے دشمن کا مقابلہ کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا، ان کے ساتھ تین جوانوں نے بھی مادرِ وطن پر اپنی جان نچھاور کر دی۔

Scroll to Top