پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی آج، سیریز کا فاتح سامنے آئے گا
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین میچز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آخری اور فیصلہ کن میچ آج قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔ سیریز میں اب تک ہر ٹیم نے ایک ایک میچ جیتا ہے، پہلے ٹی ٹوئنٹی میں جنوبی افریقہ نے فتح حاصل کی تھی جبکہ پاکستان نے دوسرے میچ میں شاندار کھیل پیش کر کے مقابلہ برابر کر دیا تھا۔
ذرائع کے مطابق پاکستانی ٹیم میں کسی تبدیلی کا امکان نہیں ہے اور دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں کھیلنے والی ٹیم کو برقرار رکھا جائے گا۔ شائقین خاص طور پر بابر اعظم اور صاحبزادہ فرحان کی بیٹنگ پر جبکہ سلمان مرزا اور فہیم اشرف کی بولنگ پر امیدیں لگائے بیٹھے ہیں۔
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مداح آج کے میچ کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں کیونکہ آج ہی فیصلہ ہوگا کہ تین میچز کی سیریز کا فاتح کون ہوگا۔





